| کہتے ہیں لوگ آ کے دوا دے گیا مجھے |
| پیالہ وُہ جب بھی زہر بھرا دے گیا مجھے |
| مانگا جو میں نے ہاتھ تو وُہ خود پسند شخص |
| اوقات میں رہوں ، یہ صلا دے گیا مجھے |
| گذرے قریب سے نہ ترے عشق کی ہوا |
| روتے ہوئے فقیر دُعا دے گیا مجھے |
| انجیل اس کے پاس، مرے پاس تھی زمیں |
| لے کر زمین مجھ سے خدا دے گیا مجھے |
| مقبول مجھ سے لوگ ہیں ملتے , یہ سوچ کر |
| موسیٰ گیا تو اپنا عصا دے گیا مجھے |
معلومات