| پیارے احمد تجھے اللہ نے شوکت دی ہے |
| کہ یقیناً تجھے ہر ایک فضیلت دی ہے |
| عاشقِ خود کو خدا نے بڑی راحت دی ہے |
| میرے محبوب نبی، تیری محبت دی ہے |
| دل کو ایمان سے تسکین کی دولت دی ہے |
| سب کو رب نے، یا نبی تیری بدولت دی ہے |
| یا نبی دید تری دیدِ خدا ہے بے شک |
| اپنے جلوے کو، خدا نے یہی صورت دی ہے |
| خواب میں یا نبی دیدار عطا فرماؤ |
| مجھ کو جس کے لئے اللہ نے بصیرت دی ہے |
| میں تو بس اتنا سمجھتا ہوں مجھے مولیٰ نے |
| "دیکھنے کو ترے، آنکھوں میں بصارت دی ہے" |
| یا نبی شکرِ خدا خوب بجا لائے ذکیؔ |
| اس نے جو وعدۂ دیدار كی قسمت دی ہے |
معلومات