| کیا بتاؤں کہ عشق کیا ہے جناب |
| یوں سمجھ لو کہ اک سزا ہے جناب |
| کون اب بھی وفا کا ہے قائل |
| کس سے منسوب حادثہ ہے جناب |
| تم جو زخموں کا پوچھتے ہو میاں |
| دل کا کیا جو بھی بھر گیا ہے جناب |
| لفظ مانا کہ تیرے اپنے ہیں |
| کون لفظوں میں بولتا ہے جناب |
| بھوک مجبور کرتی ہے ورنہ |
| سب کو تہذیب کا پتا ہے جناب |
معلومات