| روحیں تنہا کہاں نکلتی ہیں |
| حسرتیں ساتھ ان کے چلتی ہیں |
| آہٹیں سونے ہی نہیں دیتیں |
| یادیں چھت پر مری ٹہلتی ہیں |
| تم چلے آؤ بھی تو کیا ہو گا |
| مجھ سے خوشیاں کہاں سنبھلتی ہیں |
| حق پہ باطل کی جیت ہوتی ہے |
| نفرتیں پیار کو کچلتی ہیں |
| فانی دنیا میں پھل نہیں ملتا |
| نیکیاں جنتوں میں پھلتی ہیں |
معلومات