خواب سے دیکھنے لگا ہے دل
کس کی باتوں میں آ گیا ہے دل؟
آپ ہیں معتبر مگر میرا
بے یقینی سے بھر چکا ہے دل
یوں نہیں ہے کہ صرف میرا ہے
کتنے لوگوں کا مسئلہ ہے دل
مستقل اک جگہ پہ کب ٹھہرا
تجھ پہ آ کے ہی بس رکا ہے دل
ایک بنجر زمین جیسا تھا
تیرے آنے سے، دل بنا ہے دل
حمزہ الباز

0
81