| ہر دن صبح و شام کریں گے بارہ دینی کام کریں گے |
| دعوَتِ اسلامی کی برکت گھر گھر سُنّت عام کریں گے |
| سب سے پہلے فجر میں جاگو رحمَتِ رب کو یوں تم پالو |
| سوتا کوئی بھی رہ نہ جائے اس کا ہم اقدام کریں گے |
| خوفِ اِلٰہی دل میں بٹھا کر قرآں کی تفسیر سُنا کر |
| وقتِ مُناسب پر روزانہ رب کے بُلند اَحکام کریں گے |
| پڑھنا ہے قرآن کو ایسے اہلِ عَرَب پڑھتے ہیں جیسے |
| کوشِش سے تجوید سِکھا کر مَخرَج سب کے تام کریں گے |
| بن جائے پھر دَرس کی عادت پائیں اس کی روز سَعادت |
| علمِ دین کے موتی چُن کر روشن ہم اَیَّام کریں گے |
| آتے نہیں ہیں جو بھی مسجد نیکی کا بھیجیں ان کو قاصِد |
| کاش نمازی بن جائیں سب حاصل پھر انعام کریں گے |
| ایک رسالہ ہم کو پڑھنا اس سے ہے اَخلاق سنورنا |
| برکت ایسی ہم کو مِلے گی دو جگ میں آرام کریں گے |
| بُدھ کے دن پھر اپنے مَحلّے اَمرٌ بِالمعروف کو نکلے |
| کام یہ افضل کر کے ہم تو دور سَبھی آلام کریں گے |
| اگلے دن جُمࣿعہ کی شب کو مغرب سے اشراق تَلک تو |
| کر کے توبہ نامہ سیاہ کو اپنے ہم گلفام کریں گے |
| ایک ہی دُھن ہو ہفتے کی شب دید کو ترسیں دیوانےسب |
| اُن کے سُخَن اور دل کی تختی نقش سَدا پیغام کریں گے |
| ہوں رمضان کی یادیں تازہ ہر اتوار کو مسجد آ جا |
| رب کی عبادت کرتے کرتے ہم تو اپنی شام کریں گے |
| نیک عمل ہم کرتے جائیں روز رِسالہ بھرتے جائیں |
| راہِ سُلوک کَٹھِن ہے لیکن کوشش پھر بھی تام کریں گے |
| تین مُکمل دن ہر ماہ میں کر لیں سَفَر ہم رب کی راہ میں |
| تن کو پھر ابلیس کے ہم تو لرزہ بر اندام کریں گے |
| کوئے نبی پھر مرشِد جائیں مَن کی مرادیں ساری پائیں |
| ساتھ نِکمّا زیرکؔ بھی ہو دھوم کی پھر ہم دھام کریں گے |
معلومات