| حق و محبوب ہیں آمنے سامنے، جیسے دو آئینے آمنے سامنے |
| ایک دوجے میں دونوں کی جلوہ گری، جو لگے دیکھنے آمنے سامنے |
| لیلیٰ مجنوں ہوئی مجنوں لیلیٰ ہوا، عشق کا یہ عجب کھیل کھیلا ہوا |
| بات جو کہنی ہو کون کس کو کہے، کون کس کی سنے آمنے سامنے |
| عشق عاشق کو معشوق کا روپ دے، اور معشوق عاشق کا خود گھر بنے |
| عشق معشوق و عاشق کو یکتا کرے، اور دو یک بنے آمنے سامنے |
| ہم کو تم دیکھ لو تم کو ہم دیکھ لیں، ہم میں تم دیکھ لو تم میں ہم دیکھ لیں |
| ہم میں تم تم میں ہم تم میں ہم ہم میں تم، جو لگے بھانپنے آمنے سامنے |
| جو تمہیں دیکھ لے وہ ہمیں دیکھ لے، جو ہمیں دیکھ لے وہ تمہیں دیکھ لے |
| اے ذکیؔ حق ہے یہ حق نے حق سے کہا، خود کے ہم سامنے آمنے سامنے |
معلومات