| یہ لفظوں کی خوشبو بکھرتی رہے گی |
| کہانی محبت کی چلتی رہے گی |
| جو دل کے جزیرے پہ اترے گی چاہت |
| تو خوابوں کی دنیا مہکتی رہے گی |
| نگاہوں میں جلتے رہیں گے ستارے |
| تری خوشبو سے رات ڈھلتی رہے گی |
| وفا کے دیے ہم جلائیں گے ہر پل |
| یہ شامِ تمنا سمٹتی رہے گی |
| کہیں دور جھرنوں سے بہتی ہوئی یاد |
| خیالوں کی ندیوں سے ملتی رہے گی |
| ترے حسن کی خیر ہو جانِ جاناں |
| دعا دل سے ہر پل نکلتی رہے گی |
معلومات