| یہ خوابوں ، خیالوں ، سرابوں کی دنیا |
| یہ بکھرے ،سوالوں ، جوابوں کی دنیا |
| یہ دنیا جو تیری نہ میری ہوئی ہے |
| یہ بھیدوں ، یہ رازوں ،حجابوں کی دنیا |
| حقیقت سے یکسر الگ ہی رہی ہے |
| یہ حرفوں،یہ لفظوں ، کِتابوں کی دنیا |
| یوں تو یہ ہے کانٹوں کا بستر بھی مانو |
| یہ پھولوں،یہ کلیوں ،گلابوں کی دنیا |
| ہے چہرے کے پیچھے بھی چہرہ چھپائے |
| یہ پر توں ،یہ پردوں ،نقابوں کی دنیا |
| سحر سے ہمیشہ مخالف رہی ہے |
| یہ ریتوں،یہ رسموں ،رواجوں کی دنیا |
معلومات