| خود سے ابھی تک بھاگ رہا ہوں |
| سویا کہاں ہوں جاگ رہا ہوں |
| شام کہ ڈھل کر رات بنے گی |
| آب بنا ہوں ، آگ رہا ہوں |
| گپ شپ ہو گی ،بات چلے گی |
| ساتھ رہوں گا، گھاگ رہا ہوں |
| بھید ہے کیا؟ یہ کون بتاۓ؟ |
| سچ نہ کہوں؟ بے لاگ رہا ہوں |
| بھیس، پرندے، موت، درندے |
| بلبل چاہ میں، کاگ رہا ہوں |
| شاد رہے جاں ، خیر ہے کاشف |
| گیت رہا ہوں، راگ رہا ہوں |
معلومات