| جب ہم عشق میں مر جاتے ہیں |
| پھر کچھ اچھا کر جاتے ہیں |
| ہنستے ہنستے رو پڑتے ہیں |
| روتے روتے ڈر جاتے ہیں |
| گھر پر اپنا کچھ بھی نہیں ہے |
| کس مقصد سے گھر جاتے ہیں؟ |
| سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا |
| اس رستے میں سر جاتے ہیں |
| بے بنیاد مسائل سارے |
| میرے سر پر دھر جاتے ہیں |
| دنیا ایک مسافر خانہ |
| سب یاں سے فرفر جاتے ہیں |
| دوست نما دشمن کچھ بولے |
| سن کر آگے بڑھ جاتے ہیں |
| خواب میں چند فرشتے آ کے |
| مانگ میں تارے جڑ جاتے ہیں |
| لہراتے ،بل کھاتے پتے |
| پت جھڑ میں سب جھڑ جاتے ہیں |
| راشدہ کنول کشمیر |
معلومات