| دل کہاں لگتے ہیں محبت میں |
| ہم ہی اترے تھے اس غلاظت میں |
| ہوش ہوتا تو کون کرتا یوں |
| خود کو پھینکے ہی کون آفت میں |
| ایک غلطی سے عشق کیا میں نے |
| پھر جوانی لگی وضاحت میں |
| ایک دل کو سمجھنے والوں کو |
| دیر لگتی ہے اس مہارت میں |
| شعر اب کون سنتا ہے میرے |
| شعر لکھتا ہوں اب شرارت میں |
معلومات