| پاس جسکے بھی یہ مالِ غمِ شبیر نہ ہو |
| اس کی ممکن نہیں بگڑی ہوئی تقدیر نہ ہو |
| ؔ |
| میں بھی سرحد سے نصیری کی گزر جاؤں اگر |
| مجھکو جکڑے ہوئے توحید کی زنجیر نہ ہو |
| انقلاب آئے، ہوا بدلے زمانے کی مگر |
| غیر ممکن ہے کہ یہ ماتمِ زنجیر نہ ہو |
| نعمت و رحمت و انعام کے منکر کے سوا |
| موسمِ گل میں الٰہی کوئی دلگیر نہ ہو |
معلومات