| جب کہیں ذکرِ نبی ﷺ مَدْح سرا کرتے ہیں |
| نورِ ایقان سے افلاک سجا کرتے ہیں |
| بے شبہ پل میں وہ مقبول دعا ہوتی ہے |
| جس میں ہم نام محمد ﷺ کا لیا کرتے ہیں |
| آلِ پر آپ ﷺ کی پڑھتے ہیں درود و صلوات |
| ذکرِ اطہار سے ہم روح فزا کرتے ہیں |
| جاں نثار آپ ﷺ کے جاں باز سپاہی یا نبی ﷺ |
| سجدے میں جام شہادت کا پیا کرتے ہیں |
| مصطفٰی ﷺ مہرِ جہاں تاب ہیں ایسے سِدْویؔ |
| جیسے گل باغ میں سو رنگ بھرا کرتے ہیں |
معلومات