| جسے صلے علی سے سچے دل سے پیار ہوجاۓ |
| یقینا آخرت میں خلد کا حقدار ہوجا ۓ |
| جو منکر ہے رسولِ پاک کا اب تک زمانے میں |
| تمنا رب سے ہے کے وہ ذلیل و خوار ہوجا ۓ |
| حقیقت میں اگر تم مصطفی کے یار بن جا ؤ |
| تو پھر مسواک ہی تیرے لیے تلوار ہوجا ۓ |
| اگر اپنا لے کوئی زندگی میں سیرتِ احمد |
| عمر عثمان اور حسان سا کردار ہوجا ۓ |
| درودیں پڑھ کے سوتا ہوں میں بس یہ سوچ کر یونسؔ |
| کہ شاید دید آقا کی مجھے اس بار ہو جا ۓ |
معلومات