| جہاں سے ہے نہ جہاں کی ضیا سے مطلب ہے |
| مجھے بس اپنے خدا کی رضا سے مطلب ہے |
| وہ دید خلد کی کیوں کر کریں بھلا خواہش |
| کہ جن کو روضۂ خیرالوری سے مطلب ہے |
| مریضِ عشقِ نبیؐ ہوں، مجھے دوا مت دو |
| مجھے تو طیبہ کی آب و ہوا سے مطلب ہے |
| یہ صرف کیوں کہوں مطلب ہے سنتوں سے فقط |
| مجھے تو آپ کی ہر ہر ادا سے مطلب ہے |
| تبرا بازی وہی کرتے ہیں صحابہ پر |
| کہ جن کو روز ِ قیامت سزا سے مطلب ہے |
| پھر اس کے دل میں بھلا عشقِ دنیوی کیوں ہو |
| کہ جس کو عشق رسولِ خدا سے مطلب ہے |
| تقیؔ غرض نہیں مجھ کو بریلی دیوبند سے |
| جو حق سکھائے اسی مدرسہ سے مطلب ہے |
معلومات