| تٹ طاس چھین کر بھی یہ بے لباس کیوں ہے |
| حق نا شناس آدم ، موقع شناس کیوں ہے |
| بے اعتباری کیا ہے ؟ لاحق ہے فکر کیسی ؟ |
| قسمت گو مہرباں ہے دل پُر ہِراس کیوں ہے |
| یہ کیا کہ زندگی بھر یوں نا سپاس رہنا |
| آئے نہ چین کیوں کر ؟ شب زاد یاس کیوں ہے |
| جب ہے تجھے توکل تجھ کو دغا کا ڈر کیا؟ |
| چہرہ شناس ہو کر بھی بد حواس کیوں ہے |
| وہ شخص اور کیا ہے؟ بے غرض گر نہیں تو |
| اس دورِ ابتلا میں وہ آس پاس کیوں ہے |
| ان ملحدوں سے پوچھو ، ہے اتفاق کیسا |
| ہر شے میں اس مصور کا انعکاس کیوں ہے |
| سِدْویؔ جہاں بھی دیکھو قدرت کی نعمتیں ہیں |
| پھر اضطراب کیا ہے اور دل اداس کیوں ہے |
معلومات