| رات کی آنکھ کو نم ، موت کا پیغام نہ دو |
| زندگی کو نئی راہیں ، نیا کہرام نہ دو |
| کعبہ و دیر کہاں اور کہاں یار کا غم |
| عشقِ فردوس کو تم ، عشقِ خدا نام نہ دو |
| نغمہ و نور کی محفل میں بسا کرتا ہے دکھ |
| تشنگی کو کبھی مینا و بھرا جام نہ دو |
| دشتِ ویراں میں ہوا کرتا ہے تنہا سا سفر |
| ایک آوارگی کا تم ، اسے الزام نہ دو |
| گردشِ دوراں میں بک جاتا ہے پیمانِ وفا |
| درد اک عمر کا مجھ کو یونہی بے دام نہ دو |
| غم کی شب چاند ، ستاروں میں گزر جائے گی |
| دل کے رشتوں کو مرے آج کوئی نام نہ دو |
| دوست احسان ترا چھوڑ کے جاتے ہیں کہیں |
| میرے شاہد کو اندھیروں سے بھری شام نہ دو |
معلومات