غمِ ہجر رو رو کے ان کو سناؤں
مرا دل یہ چاہے مدینے کو جاؤں
مری میرے آقا سے مٹ جائے دوری
مرے رب مری یہ دعا کر تو پوری
میں جا کر مدینے سے واپس نہ آؤں
مجھے اپنے دربار بُلوایئے گا
ہو معراج آقا نظر آیئے گا
میں دیدار پاتے ہی سانسیں گنواؤں
مجھے اَوْلِیَا یہ سبق دے رہے ہیں
گِنا جاؤں گا میں بھی اہلِ نظر میں
جو پلکوں سے طیبہ کے زرّے اُٹھاؤں
قدم میرے سینے پے سرکار رکھ دو
سرِ حشر نقشہ یہ دل پر چَھپا ہو
عمل کی جگہ نقشِ پا کو دِکھاؤں
سفارش مری یا نبی کیجیئے گا
معافی بھی حق سے دلا دیجیئے گا
میں دربارِ اقدس سے خیرات لاؤں
خدایا مجھے اتنا مژدہ عطا ہو
مرے عشق کا اتنا ثمرا عطا ہو
کھڑا جا کے آڑا وہاں سے میں آؤں
شب و روز خادم ذکیؔ یہ پکارے
مدینے کے دیکھوں میں جا کے نظارے
قرارِ دل و جاں وہیں جا کے پاؤں

1