| خدا کا فضل ہے مجھ پر حبیبِ اعلی حضرت ہوں |
| عطائے شافعِ محشر حبیبِ اعلیٰ حضرت ہوں |
| نہ چھیڑوں دشمنوں مجھ کو مری پہچان تم سن لو |
| رضا کی ہے نظر مجھ پر حبیبِ اعلی حضرت ہوں |
| پیا ہے جام جو میں نے شہِ احمد رضا خاں سے |
| پکارا دل نے ہے اکثر حبیبِ اعلی حضرت ہوں |
| علومِ ظاہر و باطن کا مجھ کو تحفہ ہے ملتا |
| کرم یہ خاص ہے مجھ پر حبیبِ اعلی حضرت ہوں |
| گدا گر بن کے ان کا مجھ کو یہ قربت ملی بیشک |
| خدا کا قرب میرا گھر حبیبِ اعلی حضرت ہوں |
| وجاہت پیاری پیاری ہے مرے محبوب کی بیشک |
| نگاہیں خیرہ ہے ان پر حبیبِ اعلی حضرت ہوں |
| چلا ہے نور ان سے عشق کرنے کے لیے دیکھو |
| زباں پر جاری ہے اکثر حبیبِ اعلی حضرت ہوں |
| سگِ رضا نور علی عطاری رضوی |
| 18 شوال المکرم 1444 ھ |
| 9 مئی 2023 |
معلومات