| تم کو اچھا نہیں لگتا ہوں میں | 
| دل کا سچا نہیں لگتا ہوں میں | 
| میر و غالب تھے سخنور اچھے | 
| ویسے بونا نہیں لگتا ہوں میں | 
| جھانکو تو دوستوں دل کے اندر | 
| دل سے روکھا نہیں لگتا ہوں میں | 
| دیکھو آنکھوں کے یہ ڈارک سرکل | 
| اُن سے بچھڑا نہیں لگتا ہوں میں | 
| سرخ لب گال گلابی کیوں ہیں | 
| ان کا جھوٹا نہیں لگتا ہوں میں | 
    
معلومات