| عقیدت سے جو ہم میلاد کی محفل سجاتے ہیں |
| مُنَوَّر دل کو کرتے ہیں سوئی قسمت جگاتے ہیں |
| سنیں ہم عشق و مستی میں رسولِ پاک کی نعتیں |
| اُنھی کا کھاتے ہیں ہم تو اُنھی کے گیت گاتے ہیں |
| تڑپتے ہیں بلکتے ہیں زیارت ہو مدینے کی |
| کرم جس پر وہ کرتے ہیں اسے در پر بُلاتے ہیں |
| تلاوت، نعت، سیرت کا بیاں جائز ہیں سب کے سب |
| نجانے کیوں یہ منکر خواہ مخواہ میں بُڑ بڑاتے ہیں |
| ولادت پر ہوا شیطان تھا جل بُھن کہ خاکِستَر |
| لگا کر مرحبا کا نعرہ ہم اُس کو جَلاتے ہیں |
| منا میلاد زیرکؔ دھوم سے تُو کیف و مستی میں |
| رسولِ پاک خوش ہو کر ترا ایماں بچاتے ہیں |
معلومات