| آپ کی ' مشتاق' شہرت اب ہے سرحد پار بھی |
| آپ کی توقیر و عزت اب ہے سرحد پار بھی |
| ہو گئے شامل نصابوں میں سخن مشتاق کے |
| پہنچی علمی قابلیت اب ہے سرحد پار بھی |
| منفرد طرزِ سخن مشتاق کی پہچان ہے |
| پھیلی خوشبوئے لیاقت اب ہے سرحد پار بھی |
| تہنیت 'مشتاق ' سرحد پار کی کر لیں قبول |
| آپ کی دل میں عقیدت اب ہے سرحد پار بھی |
| درمیاں حائل محبت کے نہیں سرحد کوئی |
| آپ کی مشتاق چاہت اب یے سرحد پار بھی |
| جڑ گیا ہے سلسلہ مشتاق سے اپنا سحاب |
| بن گئی صاحب سلامت اب ہے سرحد پار بھی |
| ( لئیق اکبر سحاب ) |
معلومات