پختہ ایمان نہیں، ہاتھ میں قرآن نہیں |
اس لئے دیش میں محفوظ مسلمان نہیں |
اک ترے ڈر سے ، میں ایمان کا سودا کرلوں ؟ |
اتنا سستا بھی اے ظالم مرا ایمان نہیں |
ہندو مسلم میں کراتاہے جو فتنہ ؤ فساد |
وہ بشر ہوکے بھی شیطان ہے انسان نہیں |
ابو ایوبؔ سا اس قوم میں بھی پیدا کر |
اے خدا قوم کا کوئی بھی نگہبان نہیں |
اب تو نصرت کے لئے بھیج فرشتوں کو، خدا |
کون مومن ہے جو بھارت میں پریشان نہیں |
تم سے پہلے بھی مٹانے ، کئی لوگ آۓ گئے |
دین اسلام مٹانا کوئی آسان نہیں |
ظلم پر ظلم بہت تو نے کیا لوگوں پر |
اور دل تیرا ، کہ تھوڑا بھی پشیمان نہیں |
یونسؔ ،آندھی میں بھی ، ڈٹ کر میں کھڑا رہتا ہوں |
وحشتِ راہ سے کبھرانا،مری پہچان نہیں |
معلومات