کِس کِس شَہْر میں آگ لَگی ہے؟ تُم کو کیا؟
کِس کی دُنْیا خاک ہُوئی ہے؟ تُم کو کیا؟
بَچّوں کی تو لاشیں بھی نَہِیں مِل پائیں
کَہتے ہیں کُچھ راکھ مِلی ہے، تُم کو کیا؟
(مرزا رضی اُلرّحمان)

0