وقتِ رخصت
وہ ایک اشکِ بے صدا
جو چشمِ نم سے ڈھلکا
نہ ٹھہر سکا
نہ گریہ میں تحلیل ہوا
بس
ہجر کی دلیل بن کر
صفحۂ قلب پر
رقم ہو گیا

0
4