| ہو مبارک کامیابی زندگی کی دوڑ میں |
| مل گئی گاڑی کی چابی زندگی کی دوڑ میں |
| راستے ہموار ہیں اور مَنزِلیں ہیں بے شمار |
| خوب اس پر ہم رَکابی زندگی کی دوڑ میں |
| قیمتی موتی و ہیرے بھی مِلیں گے بیشتر |
| ہوں نگاہیں گر عُقابی زندگی کی دوڑ میں |
| خواہشوں کی کشمکش میں بھول جانا دین کو |
| ہے سَرا سر یہ خرابی زندگی کی دوڑ میں |
| جس قدر دنیا میں رہنا اُس قدر ہی مال ہو |
| بات کتنی ہے حِسابی زندگی کی دوڑ میں |
| عقل کی معراج ہے کیا؟ آخرت کا سوچنا |
| رِفعَتیں پائے تُرابی زندگی کی دوڑ میں |
| ہے وہ زیرکؔ جو چُنے ہیرے چُھپے پیغام میں |
| پھر ملے گی کامیابی زندگی کی دوڑ میں |
معلومات