نبی ﷺ عدن ہیں تو باغِ عدن بتولٔ و علیٔ
گلِ بہشت حسینٔ و حسنٔ بتولٔ و علیٔ
وہ نورِ عینِ رسالت ﷺ وہ ماہتاب کے مثل
ہیں آفتاب نبی ﷺ تو کرن بتولٔ و علیٔ
وہ جن کو چادرِ تطہیر میں نبی ﷺ نے لیا
وہ پاک باز کہ ہیں طینتاً بتولٔ و علیٔ
نساءِ عالم و نفسِ رسول ﷺ با الترتیب
مباہلے کو گئے ضو فگن بتولٔ و علیٔ
منافقین نہ جنت کی خوشبو سونگھیں گے
کہ ہوں گے والئِ خلدِ عدن بتولٔ و علیٔ
انہی سے حکمِ مودت ہمیں خدا نے دیا
خدا کے دین کے گل پیرہن بتولٔ و علیٔ
بروزِ حشر کریں گے شفاعتِ مومن
کہ پنج تن کے ہیں جزوِ بدن بتولٔ و علیٔ
جو حق کے ساتھ ہیں حق جن کے ساتھ ہے سِدْویؔ
ستونِ دین ہیں باطل شکن بتولٔ و علیٔ

0
36