| نائبِ غوث الورٰی ہے ، سیدی عطار ہے |
| رہنمائے عاشقاں ہے ، سیدی عطار ہے |
| با عمل و باصفا ہے ، سیدی عطار ہے |
| پیشوائے اتقیا ہے ، سیدی عطار ہے |
| شاہِ دیں ﷺ کا معجزہ ہے سیدی عطار ہے |
| پیکرِ شرم و حیا ہے سیدی عطار ہے |
| عاشقِ خیر الوریٰ ﷺ ہے سیدی عطار ہے |
| عالمِ دیں ، پارسا ہے، سیدی عطار ہے |
| روح و جاں کی جو دوا ہے سیدی عطار ہے |
| پیرِ کامل مقتدا ہے سیدی عطار ہے |
| کہتے ہیں علّامِ وقت جن کو مجدّد دور کا |
| میرے بھی وہ رہنما ہے سیدی عطار ہے |
| آفتابِ علم ہے اور عاشقِ احمد رضا |
| غوثِ اعظم کی عطا ہے سیدی عطار ہے |
| آپ کے تقوی ،طہارت قلب کو دیکھو ذرا |
| عکسِ کامل اولیاء ہے سیدی عطار ہے |
| ہے رضا کے نور پر ان کی بڑی پیاری عطا |
| اس کے بھی وہ مقتدا ہے سیدی عطار ہے |
| 2 شوال المکرم 1445 ھ |
| 11 اپریل 2024 |
معلومات