| بے سہاروں کو سہارا چاہئے |
| چاہنے والوں کو پیارا چاہئے |
| ہم کو دنیا والوں سے ہے کیا غرض |
| آپ کا بس اک اشارا چاہئے |
| عشق میں دریا کی ہے حاجت کسے |
| دید کا بس ایک قطرہ چاہئے |
| ڈوب جائوں میںنہ دریا میں کہیں |
| ناو کو میری کنارا چاہئے |
| لذتِ دنیا نہ ہو گر اعتباؔر |
| اس کے سائے میں بسیرا چاہئے |
معلومات