| آپ کو سمجھاؤں تو سمجھاؤں کیا ؟ |
| عشق میں بہلاؤں تو بہلاؤں کیا؟ |
| خاک بنتی جاۓ میری زندگی |
| اب اگر بتلاؤں تو بتلاؤں کیا ؟ |
| اجنبیت دن بدن بڑھ سی گئی |
| راستہ دکھلاؤں تو دکھلاؤں کیا؟ |
| اجنبی دل میرے قابو میں کہاں؟ |
| اب اسے بہکاؤں تو بہکاؤں کیا؟ |
| زخم کاشف ہر جگہ لگتے رہے |
| جسم کو سہلاؤں تو سہلاؤں کیا؟ |
معلومات