| آتی ہے آندھی چلو زرا دیکھتے ہیں |
| رکھ کر در پر اپنا دِیّا دیکھتے ہیں |
| خواب زمین پہ ہمیں اترنا ہے ساتھی |
| روکتا ہے کیسے ہمیں دریا دیکھتے ہیں |
| تاریکی سے ابھی دامن چھُڑانا ہے |
| سورج کو بنا کر ہم نوا دیکھتے ہیں |
| وہ گیا تو پھر لوٹ کر آیا نہیں افری |
| چلو پھر اُٹھا کر دستِ دُعا دیکھتے ہیں |
معلومات