یہ میری دنیا ہے
پھیکے اور بے معنی خوابوں کی دنیا
خاموش اور تاریک شبوں کی دنیا
پھولوں اور کانٹوں کی دنیا
تم کیوں ڈرتی ہو؟
اس دنیا میں
دکھ بھی ہے سکھ بھی ہے
ہجر بھی ہے وصل بھی ہے
صحراؤں کی ویرانی بھی ہے
باغوں کی شادابی بھی ہے
یہ میری دنیا ہے
میری دنیا
موسموں کی دنیا
وقت کی دنیا
شام سوویروں کی دنیا
دھوپ کی دنیا
برف کی دنیا
سرد خیالوں کی دنیا
تند یقینوں کی دنیا
سبز فریبوں کی دنیا
سرخ خیالوں کی دنیا
تم کیوں ڈرتی ہو؟
یہ میری دنیا ہے
میری دنیا
دیواروں کی دنیا
یاروں کی دنیا
پیار کی دنیا
نفرت کی دنیا
آدمی کی دنیا
زندگی کی دنیا
یہ دنیا ہے دنیاؤں کی دنیا
آتی جاتی ہواؤں کی دنیا
تم کیوں ڈرتی ہو۔

0
9