| چند سکوں پہ جہاں اہلِ قلم بکتے ہیں |
| ہاتھ کے ہاتھ وہاں ظلم و ستم بکتے ہیں |
| بندگی ایک دکھاوا ہے صنم خانوں میں |
| جسم تو جسم یہاں شیخِ حرم بکتے ہیں |
| پوچھا جب لوگوں سے "کیا بکتے ہیں ایمان یہاں" |
| یک زباں ہو کے کہا "رب کی قسم بکتے ہیں" |
| ایک بس تو ہی نہیں بکنے کو بازار آیا |
| دیکھ مڑ کر کہ ترے نقشِ قدم بکتے ہیں |
| ہم کسے سِدْویؔ گلستاں کا نگہبان کریں |
| دام کے دام نگہبانِ ارم بکتے ہیں |
معلومات