عشقِ رسول خانہِ دل میں بسا کے تم رکھو
ظلمتِ دہر میں یہی شمع جلا کے تم رکھو
چھوڑیں گے ہم نہ دامنِ مصطفٰے کو یہاں وہاں
عزم و ارادہ ذہن میں سخت بنا کے تم رکھو
ہو نہ حضور بِن تو ایمان بَدَرجہِ اتم
جاں سے عزیز تر انہیں پہلے بنا کے تم رکھو
دل سے کوئی نہ چھین لے آ کے یہاں حبِ نبی
اپنے ضمیر کو دن و رات جگا کے تم رکھو
کوئے حبیب میں کسی دن ہو گزر زہے نصیب
گرد و نواح میں قدم دھیرے اٹھا کے تم رکھو

0
70