| ہاتھوں میں ہے بلند امامت غدیر میں |
| ابھرا ہے آفتاب ولایت غدیر میں |
| اعلان آج عام معافی کا دھر میں ہے |
| ہوتی ہے عاصیوں پہ بھی رحمت غدیر میں |
| جن و ملک کے ورد زباں ہے علی ولی |
| کیا خوب ہو رہی ہے عبادت غدیر میں |
| مسرور ہیں خوشی سے خدا بھی رسول بھی |
| ملتی ہے مومنین کو راحت غدیر میں |
| حیدر کے دشمنوں پہ بھی گرتی ہیں بجلیاں |
| من کنتُ کی صدا سے ہے ہیبت غدیر میں |
| ہاں اے رسول دے دو یہ پیغام خلق کو |
| کامل ہوئی ہے آج شریعت غدیر میں |
| سلمان ہو کہ بو ذر و مقداد یا عدی |
| پیتے ہیں سب ہی جام ولایت غدیر میں |
| یہ وقت مانگنے کا ہے جو چاہے مانگ لو |
| ملتی ہے کائنات کی نعمت غدیر میں |
معلومات