| سارے عالم میں ہے رحمت آپ کی |
| چاہتے سب ہیں محبت آپ کی |
| دور اس کی ہر پریشانی ہوئی |
| ہو گئی جس پر عنایت آپ کی |
| آپ ملتے ہیں سبھی سے پیار سے |
| فلسفہ ہے کوئی سیرت آپ کی |
| تزکرہ ہوگا قیامت تک یہی |
| سب سے اعلیٰ ہے نبوت آپ کی |
| بند مٹھی میں ہی کلمہ پڑھ لیا |
| کنکروں نے کی اطاعت آپ کی |
| جنتی ہے وہ یہ کہتی ہے حدیث |
| جس نے بھی دیکھی ہے صورت آپ کی |
| جان نکلے آقا جب چاہے ثمرؔ |
| صرف اس دل میں ہو الفت آپ کی |
معلومات