صرف تو اے خدا میرا معبود ہے
صرف کعبہ ترا میرا مسجود ہے
تو نے پیدا کیا بندگی کے لئے
زندگی کا یہی ایک مقصود ہے
زندگی میں مرا کوئی قول و عمل
گر نہ ہو تیری خاطر تو بے سود ہے
ہر مکاں میں ہے تو لا مکاں میں ہے تو
بن دکھے ہر طرف تو بھی موجود ہے
نور ہی نور تو نورِ ارض و سماں
عالمِ رنگ و بو میں تو مشہود ہے
تو احد ہے صمد ہے تو بے مثل ہے
تو نہ والد کسی کا نہ مولود ہے
تو ازل تو ابد تو ہے سب سے بڑا
تیری ہر اک صفت غیر محدود ہے
بقلم: نسیم سیفی

0
58