در پہ بُلاؤ خواجہ پیا
بگڑی بناؤ خواجہ پیا
رب سے ملاؤ خواجہ پیا
جلوہ دکھاؤ خواجہ پیا
عرس میں آئے لاکھوں ولی
سب سے ملاؤ خواجہ پیا
غوث و رضا اور آقا ﷺ سے
بھیک دلاؤ خواجہ پیا
عشقِ خدا اور آقا ﷺ کی
شمع جلاؤ خواجہ پیا
روح مری آسودہ ہوئی
اس کو جِلاؤ خواجہ پیا
رب کا عطا ہو قرب مجھے
وصل دلاؤ خواجہ پیا
نفس و شیاطیں کے چنگل سے
اب تو بچاؤ خواجہ پیا
مجھ کو ملے طابہ کا ٹکٹ
جلد دلاؤ خواجہ پیا
راضی رہو تم مجھ سے سدا
دید کراؤ خواجہ پیا
نورِ رضا کی ہے یہ دعا
در پہ بُلاؤ خواجہ پیا
6 رجب المرجب عرس سلطان الہند رحمۃ اللّٰہ علیہ 1446ھ
7 جنوری 2025

0
3