| آ دیکھ یہ کیا مجھ کو ہوا ہے |
| یہ عشق نہیں ہے تو یہ کیا ہے |
| میں تجھ کو بھلا کیسے بھلا دوں |
| تو میرے تہجد کی دعا ہے |
| یہ آنکھ سے تھمتا ہی نہیں جو |
| یہ تجھ سے محبت کی سزا ہے |
| آواز تو میں دیتا رہوں گا |
| تو مڑ کے نہ دیکھے گا پتا ہے |
| احساس سے عاری ہے مرا دل |
| تو جب سے مجھے تنہا کیا ہے |
| دنیا کے سبھی غم میں راہی |
| غمِ عاشقی بالکل ہی جدا ہے |
معلومات