| آج وہ پہلی بار ملا ہے خوش ہوکے |
| چاہت کا اظہار کیا ہے خوش ہو کے |
| دل کے ساتھ لگا کر گہرے زخموں کو |
| ہم نے غم کا زہر پیا ہے خوش ہو کے |
| لوگو آکر دیکھ لو اپنی آنکھوں سے |
| سولی پر منصور چڑھا ہے خوش ہوکے |
| سارا شہر خلاف تھا جس دیوانے کے |
| آج وہ دنیا چھوڑ چلا ہے خوش ہو کے |
| سوچھ رہا ہوں کونسی مجھ میں خوبی ہے |
| سب نے مجھ کو یار کہا ہے خوش ہو کے |
| آگ لگی ہے عاصم سب کے سینوں میں |
| کس نے میرا نام لیا ہے خوش ہو کے |
معلومات