بے سہارا نہیں ہم سب ہیں سہارے والے
ساتھ اپنے ہیں محمد کے کھرانے والے
رب کا قرآن جو ہم سب کو سنانے والے
حال جنت کا وہ امت کو بتانے والے
آپ ہم سب کو گناہوں سے ڈرانے والے
یا نبی آپ ہیں دوزخ سے بچانے والے
آپ خالق کے ہیں شہکار ہیں محبوبِ رب
یا نبی آپ ہیں سرکار مدینے والے
اعتباؔر ان پہ ہے امت کا وہی ہیں اپنے
پار کشتی کو ہماری جو لگانے والے

0
2