کتنے سناٹے گونجتے ہیں
ایک خاموش آدمی میں
خاک پاؤ گے خوبیاں تم
حق فراموش آدمی میں
رنگ جتنے بھی ہیں جہاں میں
سب ہیں رو پوش آدمی میں
آدمیت کو چھوڑ کر کے
کچھ نہیں دوش آدمی میں
دو کے دو بھی ہیں لازمی شے
ہوش اور جوش آدمی میں

0