کوئی رنج کر، نہ ملال کر
تُو ستم اُٹھا، نہ خیال کر
نہ جواب دے ، نہ سوال کر
مری بے بسی پہ دھمال کر
رُکے میرا دم ، مجھے دے وہ غم
جاں گسل تُو جینا محال کر
کئی پہروں سوچوں میں گُم رہوں
فسوں گر تُو ایسا کمال کر
رہا پاس تیرے بھی کچھ نہیں
مجھے زندگی سے نکال کر
جہاں تان ٹوٹی تھی پیار کی
کبھی آ کے اُس کو بحال کر
کہاں خوش رہو گے سلیم تم
پسِ پُشت مجھ کو یوں ڈال کر

29