قُلْ ہُوَ اللّـٰہُ اَحَدٌ
سمت ہے اس کی نہ حد
اس کے در کے ہیں فقیر
پست و بالا نیک و بد
کون ہے اس کے سوا
معتبر اور مستند
اس کے حرف و صوت و لفظ
زیر و پیش مدّ و شد
اس کے سارے انقلاب
جذْر سارے سارے مد
سب حساب اس کے حساب
ہر عدد اس کا عدد
عشق اس کا معجزہ
عقل اس کے خال و خد
وہ علیم اور ہے خبیر
مَیں ہوں ناداں نابلد
ہے مری جاں کی پناہ
اَلْغِیَاث و اَلْمَدَدْ

0
5