| دے کے خوشبو یے بکھر جاتا ہے |
| پھول محبوب پہ مر جاتا ہے |
| درد جب حد سے گزر جاتا ہے |
| جان جاتے ہی ٹھہر جاتا ہے |
| وصل ہو یا ہو جدائی کا غم |
| چڑھتا دریا ہے اتر جاتا ہے |
| خو کوئی آندھیوں کا ہو جائے |
| تو کناروں سے وہ ڈر جاتا ہے |
| زندگی کھیل مواقع کا ہے |
| جو نہیں کھیلتا گھر جاتا ہے |
| منصفی وقت سے سیکھو اسلم |
| ہو یے کیسا بھی گزر جاتا ہے |
معلومات