| زندگی ، ایک آس ، تنہائی |
| آئی ہے کس کو راس تنہائی |
| ہے یہی رسم مے کدہ یارو |
| بھیڑ سوچوں کی پاس تنہائی |
| اڑ گئے سب پرندے دیسوں کو |
| اب ہے میرا لباس تنہائی |
| چاند تارے دیار کچھ قصے |
| اک کہانی ، قیاس ، تنہائی |
| سنگ ہے خوشبو آج بھی ان کی |
| چشم پر التماس ، تنہائی |
| دید حسرت پیام جھولی میں |
| آنکھ ، راوی ، بیاس ، تنہائی |
| جھرنا ، شبنم ، سراب صحرا کا |
| یاد ، شاہد ، اداس تنہائی |
معلومات