| محبوبۂ حضور ہیں جو عائشہ ہیں وہ |
| صدیق کا بھی نور ہیں جو عائشہ ہیں وہ |
| صدیقہ طیبہ ہیں عفیفہ ہیں طاہرہ |
| ہر عیب سے ہی دور ہیں جو عائشہ ہیں وہ |
| جبریل پاک کہتے ہیں آ کر انہیں سلام |
| مقبولِ در شکور ہیں جو عائشہ ہیں وہ |
| پوچھا احبِّ ناس کا تو عائشہ کہا |
| سرکار کا سرور ہیں جو عائشہ ہیں وہ |
| وہ عالمہ وہ مفتیہ اور عمدہ شاعرہ |
| ہاں علم سے وفور ہیں جو عائشہ ہیں وہ |
| مسطور ہے کتاب میں تنزیہ عائشہ |
| سن حورِ بے قصور ہیں جو عائشہ ہیں وہ |
| سب غافلوں کو چھوڑ تو بس جان لے جلالؔ |
| چشمِ نبی کا نور ہیں جو عائشہ ہیں وہ |
معلومات