| میرا ہر شعر جس کے نام ہوتا ہے |
| شعر بیشک نہ ہو احکام ہوتا ہے |
| حالِ دل بھی زرا سا ناتواں ہے پر |
| پوچھ لے تو تو کچھ آرام ہوتا ہے |
| ہم سمجھتے ہیں تیری ان نگاہوں کو |
| تیرا تکنا بھی اک پیغام ہوتا ہے |
| جس طرح میں بکا تھا شہرِ الفت میں |
| ایسے کب، کون، کیوں نیلام ہوتا ہے |
| عاشقی دل دکھاتی ہے کبھی میرا |
| عشق کا درد سرِ شام ہوتا ہے |
| جس طرح چھوڑ دی یہ عاشقی تم نے |
| کب عطا کوئی یوں ناکام ہوتا ہے |
معلومات