| اگر آپ نے کوئی نخرا کیا ہے |
| وہی آپ پائیں گے جیسا کیا ہے |
| کوئی گر کسی کو جو رسوا کیا ہے |
| اٹھائے گا ذلّت جو ایسا کیا ہے |
| محبت ملے گر مُوَدّہ کیا ہے |
| ملے گا بھی دھوکہ جو دھوکہ کیا ہے |
| کھلانے کی طاقت نہیں غیر کوئی |
| "کھلاتا وہی جس نے پیدا کیا ہے" |
| اندھیروں کے بدلے اندھیرا ملے گا |
| اجالے ملے گر اجالا کیا ہے |
| ملے گی ہمیں اس کی توفیق بے شک |
| جو کرنے کا ہم نے ارادہ کیا ہے |
| ذکیؔ بخش دے گا تمہیں ربِ٘ رحمت |
| جو عصیاں کا تم نے کفارہ کیا ہے |
معلومات